میڈیا پر پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے سوشل میڈیا کے لڑکے تگڑے ہیں، پابندی کے باوجود سچ نہیں چھپایا جا سکتا، شاہد خٹک

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندوں اور صوبائی قیادت پر بلیک آؤٹ اور میڈیا سنسرشپ جمہوری اقدار اور آزادیِ اظہار پر براہِ راست حملہ ہے۔ عوامی آواز کو دبانے اور صوبے کی قیادت کو دیوار سے لگانے کی تمام تر ناکام کوششوں کے باوجود سچ کو نہیں چھپایا جا سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا مجھ پر میڈیا پابندی سے پہلے دن میں پندرہ بیس چینل سے پروگرام کے لیے کالز اتے تھے سب میں جانا ناممکن ہی ہوتا تھا اور اکثر اوقات اینکرز صاحبان خود ہی کال اور میسج کر لیتے تو تعلق اور احترام کی وجہ سے انا ہی ہوتا آج محتلف چینلز کو میں نے خود کال کرکے انے کے لیے کہاں لیکن سب نے بولا پوچھ کر بتاتا ہوں میڈیا پر جانے کا ایک مقصد ہوتا تھا اپنے لیڈر عمران خان کے لیے بات کرسکوں جہاں عمران خان کو بانی پی ٹی ائی بولا جاتا ہے لیکن ان نالائقوں کو دیکھو میڈیا پر تو آپ نے پابندی لگا دی لیکن اب تو ہمیں تمام یوٹیوب چینلز والے کالز کررہے ہیں جن میں سے اکثر میڈیا پرسنز سے آپ نے نوکریاں چھینیں ہیں اگر آپ نے صوبائی حکومت کے منسٹر انفارمیشن شفع جان پر پابندی لگا دی تو اپ کا ہی نقصان ہو گا آپ کے بولنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارے سوشل میڈیا کے لڑکے تگڑے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert