سعودی عرب نے ڈرون حملے سے متاثرہ ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی مرمت کرکے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے ڈرون ح م لے سے متاثرہ ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی مرمت کرکے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں
بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے 10 ستمبر کو ڈرون ح م ل وں کے بعد مشرق سے مغرب تک تیل پہنچانے والی اپنی ایسٹ ویسٹ نامی تیل پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونےکے بعد اس کے ذریعے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی تیل کمپنی آرامکو نے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کرنےکی تیاری کے لیےگزشتہ ہفتے پائپ لائن کا تجرباتی طور پر جائزہ لیا تھا، اب برآمدات کے لیے مختص تیل کی ترسیل بھی بحال ہوگئی ہے۔

ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے دوبارہ فعال ہونے سے سعودی خام تیل کی برآمد کے لیے ایک اہم متبادل راستہ بحال ہوگیا ہے۔

امریکا اور ایران کی ج ن گ کے دوران مغرب کی جانب تیل کی یہ ترسیل ایک انتہائی اہم سپلائی راستہ بن گئی ہے، جس نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اور شدید اضافےکو محدود رکھنے میں مدد دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert