سبی میں ضلعی صدر اور پی ایس او سیکرٹری پر قاتلانہ حملہ، ظلم، جبر اور دھونس دھمکیوں سے سیاسی و جمہوری کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا،پشتونخواملی عوامی پارٹی
پارٹی اپنے دفاع کا بھرپور حق محفوظ رکھتی ہے

حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے بے نقاب کیا جائے، بصورت دیگر سخت آئینی و جمہوری احتجاج کا راستہ اپنائیں گے: پشتونخوامیپ کا انتباہ
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں پارٹی ضلع سبی کے صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع سبی کے سیکرٹری سید اسماعیل شاہ پر سبی میں بزدلانہ قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سیاسی جمہوری کارکنوں کو ظلم، جبر، دھونس، دھمکیوں اور خوف وہراس سے قومی سیاسی جمہوری جدوجہد سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا اور پارٹی اپنے کارکنوں کا دفاع کرنا جانتی ہے اوردفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس واقعہ کی تحقیقات اور واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں پارٹی سیاسی، آئینی، جمہوری حق محفوظ رکھتی ہے۔
