کچھی بولان میں ڈاکوؤں کا نیشنل ہائی وے پر راج، مسافر کوچز لوٹنے کی کوشش میں 1 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی

لمجی لینڈ سے میاں کراس ڈبل روڈ پر ڈاکوؤں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کر کے اندھا دھند فائرنگ، آدھے گھنٹے تک پولیس سے مقابلہ


پولیس کی جوابی کارروائی پر ڈاکو رات کی تاریکی میں فرار، مسافروں کا عدم تحفظ ریاستی مشینری کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
بولان (ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے علاقے میں گزشتہ رات نیشنل ہائی وے لمجی لینڈ سے میاں کراس ڈبل روڈ پر گزشتہ رات نا معلوم مسلح ڈاکوں نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافر کوچز اور ٹرانسپورٹرز کے کانوائے کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران پولیس کی بروقت کارروائی سے ڈاکوں اور پولیس کے درمیان آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ڈاکوں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک مسافر شدید زخمی ہو گئے پولیس کی سخت جوابی کارروائی پر ڈاکو پسپا ہو کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جاں بحق شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی منتقل کر دیا جاں بحق مسافر جمل خان ولد نبی بخش سکنہ نواب شاہ، سندھ زخمی مسافر نجیب اللہ ولد شفیع محمد سکنہ نواب شاہ، سندھ اور زخمی پولیس اہلکار محمد ایاز سکنہ کچھی کے نام سے ہوئی ہے واقعے کے فورا بعد ایس ایچ او پولیس حاجی شہر مٹھڑی کی قیادت میں پولیس جوانوں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert