تربت: گروک ندی سے تین افغان باشندوں کی تین روز پرانی لاشیں برآمد، ایک شخص شدید زخمی حالت میں مل گیا
غیر ملکی باشندوں کا لرزہ خیز قتل، انسانیت سوز واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، لاشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل

جاں بحق ہونے والوں میں سلیم، شیر آغا اور نجیب الدین شامل، جوسک پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں
تربت (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پولیس نے گروک ندی سے تین افغان باشندوں کی لاشیں برآمد کرلیں تینوں لاشیں تقریباً تین روز پرانی ہیں۔ لاشوں اور زخمی کو طبی امداد و ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ جوسک پولیس تھانے کے ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیم ولد اکبر خان، شیر آغا خان ولد ڈھٹا خان اور نجیب الدین ولد وزیر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی افغان باشندے کی شناخت عزیز ولد محمد جان کے نام سے کی گئی ہے۔
