سعودی عرب کا بڑا کارنامہ! کارریسنگ کیلئے دنیا کا پہلا آفیشل الیکٹریک انڈور ٹریک تیار

ابہا(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے شہر ابہا میں دنیا کا پہلا پبلک “فارمولا ای” (Formula E) انڈور کارٹنگ تجربہ شروع کر دیا گیا ہے۔
تقریباً 428 میٹر طویل اس جدید ترین الیکٹرک ٹریک پر بڑوں اور بچوں کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ماحول دوست کارٹس فراہم کی گئی ہیں۔
اس منفرد منصوبے کا مقصد ریسنگ کے شوقین افراد کو سنسنی خیز تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی اور پائیداری کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، جو سعودی وژن 2030 کے تحت سیاحت اور تفریح کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
