وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آپ کی سپورٹ کے بغیر جیتنا ناممکن ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ہمارے پاکستانی ہیں کل 4 بجے فنڈ ریزنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں، کیونکہ یہ پورے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے ، اور اس آزادی کی جنگ کو آپ کی سپورٹ کے بغیر جیتنابالکل ناممکن ہے، ہمیں اس وقت پاکستانیوں کی فزیکل اوراوورسیز کی مالی سپورٹ کی ضرورت ہے، کل ساری لیڈرشپ فنڈریزنگ پروگرام میں موجود ہوگی، اوورسیز پاکستانی جو خود نہیں آسکتے وہ قانونی طریقے سے فنڈنگ کریں۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی صاحب پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں بروز جمعہ 2 اکتوبر شام 4 بجے موجود ہوں گے۔ وہ تمام افراد جو لانگ مارچ کے لیے چندہ دینا چاہتے ہیں، وہ اپنا چندہ براہِ راست… pic.twitter.com/HOLwOelbXv
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) October 1, 2026
وہ فنڈنگ کیلئے پیسا رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بھیج سکتے ہیں اور وہ یہاں پیسا جمع کروا دیں گے۔مزید برآں وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کو شروع ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوگا۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوگا۔
پہلا پڑاؤ کرک اور 5 اکتوبر کو دوسرا پڑاؤ کوہاٹ میں ہوگا۔
لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ھوگا ۔پہلا پڑاؤ کرک اور 5 اکتوبر کو دوسرا پڑاؤ کوہاٹ میں ھوگا ۔اس کے بعد لانگ مارچ ضلع پشاور داخل ھوگا ۔
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) October 1, 2026
اس کے بعد لانگ مارچ ضلع پشاور داخل ہوگا۔
اپنے دوسرے ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں حیات آباد انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پرجوش اور بھرپور استقبال نے ثابت کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صرف اور صرف عمران خان کا عوامی راج رہے گا۔
پشاور سمیت پورا خیبر پختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے۔ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو مسلسل تیسری مرتبہ اپنا تاریخی مینڈیٹ دیا ہے۔ صوبے کے عوام کی خدمت اور ان کے حقوق اور عوامی مینڈیٹ کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تحریک انصاف ایک پرامن،جمہوری اور ملک کی سب سے بڑی مقبول سیاسی جماعت ہے جو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور ان کے خلاف سیاسی انتقام میں ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔
