لانگ مارچ معاملہ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ ہوگیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، بیرسٹر گوہر نے آج کے اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں دعوت قبول کی۔
کل دوپہر 12 بجے سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومتی اور اپوزیشن وفود میں ملاقات ہوگی۔
