سیاہ مخملی لباس اور ہیروں کا تاج، ایشوریا رائے کی پیرس فیشن ویک انٹری وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ)ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں ایک بار پھر اپنے منفرد انداز سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ 28 ستمبر کو لوریئل پیرس کے ’لی ڈیفائل‘ فیشن شو میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔
ایشوریا نے اس موقع پر سیاہ مخملی لباس کا انتخاب کیا، جبکہ سر پر ڈائمنڈ سے سجا تاج ان کے شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کررہا تھا۔ ان کے بالوں کا اسٹائل اور سرخ لپ اسٹک بھی ان کی مجموعی شخصیت کا نمایاں حصہ رہے۔
اداکارہ نے شو کے اختتام پر ریمپ واک کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔
ایشوریا رائے کے اس نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا اور ان کی ریمپ پر موجودگی خاصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
