شاہراہوں پر جاری خونی کھیل، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل: خضدار میں 3 افراد لقمہ اجل، 2 شدید زخمی

قومی شاہراہ N-25 پر غیر محفوظ سفر اور حادثات پر قابو پانے میں انتظامیہ و ٹریفک حکام بدستور ناکام


خضدار(ڈیلی قدرت کوئٹہ)خضدار میں ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین افراد شفیع اللہ، محمد نواز اور ظہور احمد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد کلیم اللہ اور لیاقت علی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ باراتیوں کے قافلے میں این 25 شاہراہ سنی کے مقام پر پیش آیا۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

WhatsApp
Get Alert