حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر حملہ


ریاض (قدرت روزنامہ) حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں واقع بجلی گھر پر حملہ کردیا، ڈرون حملے کے ذریعے ’’طیبہ پاور اسٹیشن‘‘ کو نشانہ بنایا گیا، یہ پاور اسٹیشن مسجدِ نبویؐ کو بجلی فراہم کرنے والا اہم مرکز ہے، حملے کے بعد کئی ٹرانسفارمر بند ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے منگل کی صبح سوا پانچ بجے طیبہ اسٹیشن کو ڈرون سے نشانہ بنایا ، دہشت گرد حملے کے نتیجے میں سروس ٹرانسفارمر بند ہوگیا ہے۔

اخبار السعودی کے مطابق حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر نیا حملہ کیا۔ ڈرون حملے کے ذریعے ’’طیبہ پاور اسٹیشن‘‘ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق طیبہ بجلی اسٹیشن پر حوثی حملے کی منصوبہ بندی اور کارروائی کے شواہد مل گئے ہیں۔ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں سروس ٹرانسفارمر بند ہوگیا ہے لیکن مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو بجلی کی فراہمی کے لیے متبادل انتظام موجود ہے۔
حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش ہے، زائرین کی سلامتی یقینی بنائی جائے گی۔ ترجمان سعودی اتحادی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مدینہ منورہ کی بجلی تنصیبات کو سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا، حوثیوں کے بزدلانہ حملوں کے باعث حرمین شریفین کا تقدس پامال کرنے کی کوشش ہے، مقدس مقامات پر حملوں سے کوشش سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert