علی امین گنڈاپور کا لانگ مارچ کیلئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور آج پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹریٹ میں 50 لاکھ روپے خود سہیل آفریدی کو دیئے جائیں گے ۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے قافلے میں جتنے لوگ ہوں گے ان کے اخراجات بھی میں خود برداشت کروں گا، گاڑیاں نہیں مل رہی تھیں، گاڑی والوں کو 15 لاکھ روپے فی گاڑی شورٹی بھی میں نے جمع کروائی ہے، 3 کروڑ روپے تک ٹرانسپورٹ کی شورٹی جمع کروائی ہے۔
