مسلمان حکمراں حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے متحد نہیں ہوںگے تو پھر کب ہوںگے؟: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملے کی خبر پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔مسلمان حکمراں حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے متحد نہیں ہوںگے تو پھر کب ہوںگے؟
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ پر حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے، مقدس شہر پر حملے کی جسارت سفاکیت کی انتہا ہے۔ مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے، یہ صرف مملکتِ سعودی عرب پر نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ پر حملہ ہے۔امت مسلمہ کو یکجا ہو کر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہو گا، مسلمان حکمراں اگر حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے؟
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ جمعیت علمائے اسلام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔
