کیچ میں مسلح افراد نے سیمنٹ سے لدے ٹرک پر فائرنگ کے بعد نذر آتش کر دیا،

تربت (ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے سیمنٹ سے لدے ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر اس کے ٹائر برسٹ کر دیے۔ ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے زبردستی ٹرک کو روک کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔ اس کے بعد ملزمان نے گاڑی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی اور موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔ واقعے کے دوران ٹرک ڈرائیور فرہاد ولد الہی بخش سکنہ دشت کو ملزمان نے بحفاظت چھوڑ دیا۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
