ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ ڈاکو راج کے رحم و کرم پر: درجنوں مسافروں اور ڈرائیوروں سے لوٹ مار
شہریوں پر تشدد اور سرِ عام فائرنگ، لٹیرے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر غائب، سکیورٹی پر سنگین سوالات

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کے مسافروں اور ڈرائیورز سے لاکھوںروپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا ڈاکووں نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی زدوکوب کیا فائرنگ کرتے ہوے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانہ کی حدود قدیر کوٹ کے مقام پر نا معلوم مسلح درجنوں ڈاکووں نے اچانک قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں اور ڈرائیورز سے لوٹ مار کرتے ہوے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا پولیس کے مطابق ڈاکووں نے ڈرائیورز کو زدوکوب کیا فائرنگ کرتے ہوے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
