ہم سب نے طے کیا ہے مذاکرات میں کیا ہوا یہ باہر نہیں بتایا جائے گا، ترجمان تحریک تحفظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم سب نے طے کیا ہے مذاکرات کی بات باہر نہیں بتائی جائے گی مگر شیری رحمان نے معاہدے کے خلاف کیا۔ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرسکتے ہم سب نے یہ معاہدہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بات باہر نہیں کی جائے گی مگر پی پی رہنما شیری رحمان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ان جیسی سینئر رکن پارلیمنٹ کو اسی طرح غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
اخونزادہ حسین نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے ہیں، انہوں نے اپنے تحفظات سے ہمیں آگاہ کیا، ہم نے اس پر مشاورت کے لہے وقت مانگا ہے، ہم نے غیر مشروط لانگ مارچ ملتوی کرنے والی کوئی بات نہیں کی، ہم ان کے بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔
