مسجد نبوی ﷺ میں باران رحمت خوب جم کر برسی

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) شہر نبی ﷺ مدینہ منورہ اور گرد ونواح میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں مسجد نبوی ﷺ میں زائرین پر بھی باران رحمت برستی رہی۔
مدینہ منورہ اور گرد ونواح میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں۔ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے صحرائی علاقے خوب سیراب ہوئی۔
مسجد نبوی ﷺ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی۔ گنبد خضری پر برسنے والی بارش کے روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
بارش کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں موجود عمرہ زائرین اور نمازیوں نے صحن حرم میں کھڑے ہوکر باران رحمت کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیااور خصوصی دعائیں مانگیں۔
اس موقع پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر بھی کمرے میں قید ہو گئے۔
