وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پرگفتگوکی اور تعزیت کا اظہارکیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم ،صحت کی سہولیات اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو کاشف عمر اور 2 جاں بحق افراد کے خاندانوں سے براہِ راست رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔
