کوئٹہ ،موٹر سائیکل چھیننے، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کےخلاف کارروائی ، 3 ملزمان کو گرفتار اسلحہ، ایمونیشن، منشیات برآمد


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب موٹر سائیکل چھیننے، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سنیچرز کو زخمی حالت سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر تھانہ بجلی کی روڈ کے عملے نے دوران گشت ایئر پورٹ روڈ پر گیراج گلی کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ دیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا او رجوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم محسن غنی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ ، پسٹل ، راﺅنڈ اور میگزین برآمد کرلئے۔ جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم سنیچنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔ اسی طرح بروری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خدا بخش کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اس کے علاوہ تھانہ شہید امیر محمد دستی کے عملے نے چیکنگ کے دوران فیاض سلیم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

WhatsApp
Get Alert