ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی ترسیل میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے تین کارگو حاصل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ایل این جی کارگوز کی محفوظ اور بلاتعطل گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے تاکہ سمندری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔
یہ اہم پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت میں 4 نومبر تک توسیع کر دی ہے
دوسری جانب حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کا یہ تعطل آنے والے موسمِ سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے، جس کے باعث ملک میں گیس کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور متبادل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
