مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات ہوگی، وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، میکرو اکنامک استحکام بہت مشکل سے حاصل ہوا، یہی قوم کی منشا اور ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، بدقسمتی نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ہماری کوششیں بار آور ثابت نہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے اور دوسری جانب احتجاج کے باعث برآمدات، درآمدات اور مینو فیکچرنگ کا شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا پہلا نشانہ معیشت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیا ترقی کے پہیے تو دوبارہ جام کرنا ملک دشمنی نہیں، ہوش کے ناخن لیں اور دھرنوں کو ختم کریں، کیا آپ پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert