لاہور میں امتحان دینے کیلئے آنے والی لڑکی اغوا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں امتحان دینے کیلئے آنے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں امتحان دینے کے لیے آنے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن چار روز گزرنے کے باوجود تاحال اسے بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔
پولیس نے تھانہ ملت پارک میں بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے جس کے مطابق مغویہ لڑکی سیکنڈ ایئر کےامتحانات دینےگئی تھی لیکن گھر واپس نہیں پہنچی اور تاحال فون بھی بند ہے۔اس حوالے سے کالج کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ کالج آئی اور اندر داخل ہوئی۔

بتایا جارہا ہے کہ لڑکی نے کالج میں داخل ہوتے ہوئے تلاشی دینے سے بھی انکار کیا جب کہ کمرہ امتحان میں اس کی حاضری بھی موجود ہے۔22سالہ لڑکی شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے۔ خاوند دبئی میں مقیم ہے اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا لڑائی جھگڑا بھی نہیں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے شیخ زید ہسپتال سے مبینہ طو رپر 17سالہ لڑکی کو اغوا ء کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔
بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو شیخ زید ہسپتال سے اغوا ء کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں اغوا ء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔والد کا کہنا ہے کہ بیٹی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کمرے میں گئی اور میں باہر بیٹھا رہا، جب لڑکی واپس نہ آئی تو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

2 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

2 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

2 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

3 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

3 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

3 hours ago