پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں: وزیرِ خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔
دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی توجہ معاشی استحکام کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مائیکرو فنانس شعبہ مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات مائیکرو فنانس کے فروغ میں اہم ذریعہ ہیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال سے عالمی معیشت متاثر ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert