لاہور میں گھر سے خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق کاہنہ میں ایک گھر سے ڈاکٹر ناہید اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، ماں اور تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، سب کو سروں میں گولیاں ماری گئیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین میں45 سال کی ڈاکٹر ناہید، 20 سال کا بیٹا تیمور، 15 سال کی بیٹی ماہنور اور 9 سال کی بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔آئی جی پنجاب راؤسردار نے کاہنہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فارنزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی فوری تحقیقات کا

حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کاہنہ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔