چیلنج کرتا ہوں یہ مجھے صوابی سے گزر کے دکھائیں

صوابی ان کیلئے پُل صراط ہے، ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، مجھے خدشہ ہے کہ یہ خیبر سے افغانستان کو نہ نکل جائیں، گورنرفیصل کریم کنڈی کا چیلنج


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے چیلنج کیا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں یہ مجھے صوابی سے گزر کے دکھائیں، صوابی ان کیلئے پُل صراط ہے، ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے باوجود کے پی میں سرکس رچایا ہوا ہے، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو اس لئے بلایا کہ صوبے میں دہشتگردی ہورہی ہے۔
خیبرپختونخواہ حکومت کل کو نہیں آج ہی میرے خلاف عدالت چلی جائے۔ میں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں، ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، یہ ابھی خیبر گئے ہوئے ہیں۔

مجھے خدشہ ہے کہ خیبر سے افغانستان کو نہ نکل جائیں، تاکہ یہ صوابی کی طرف نہ آسکیں، صوابی ان کیلئے پُل صراط ہے، یہ مجھے صوابی سے گزر کے دکھائیں۔
اسی طرح وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ بات معلومات کی بنیاد پر بتا رہا ہوں کہ لانگ مارچ کا فیصلہ عمران خان کا نہیں بلکہ سہیل آفریدی نے خود کیا ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ان کا ایشو نہیں ہے ، اب ہمیں میڈیا پر بتانا پڑ رہا ہے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے پہلے عمران خان کی بہنوں سے ان کی ملاقاتیں کروائی جا رہی تھیں، یہ ملاقاتیں سرکاری اور غیرسرکاری دونوں سطح پر ہورہی تھیں، ان میں سے کچھ ملاقاتیں میڈیا کے سامنے ہوئیں اور کچھ میڈیا کے پیچھے ہوئی ہیں۔
اور چیزیں بھی نارمل ہو رہی تھیں مگر یہ لانگ مارچ آ گیا، لیکن جب لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا گیا ، مارچ نام پی ٹی آئی ہے لیکن اس کی قیادت ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کررہی ہے۔ نام پی ٹی آئی ہے لیکن قیادت خیبرپختونخواہ کی حکومت کررہی ہے، اس کی قیادت وزیراعلیٰ کررہا ہے، اگر پی ٹی آئی مارچ ہے تو اس کی قیادت جنید اکبر کو کرنی چاہیئے۔

WhatsApp
Get Alert