ملازمین کے لیے اہم خبر ! سرکاری دفاتر کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

کوئٹہ0قدرت روزنامہ) سرکاری دفاتر کے سردیوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کردیا گیا ، جس کا اطلاق 15 اکتوبر 2026 سے 14 اپریل 2027 تک ہوگا۔
تفحکومتِ بلوچستان نے صوبے کے سرکاری محکموں کے لیے سردیوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق 15 اکتوبر 2026 سے 14 اپریل 2027 تک ہوگا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر صبح 8:30 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ نماز اور کھانے کا وقفہ دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک ہوگا۔
جمعہ کے روز دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 8:30 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کی نماز اور کھانے کے لیے دوپہر 1:15 سے 2:15 بجے تک وقفہ ہوگا۔
نئے شیڈول کے تحت ہفتہ اور اتوار کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جس کے باعث سرکاری ملازمین کو ہفتے میں دو تعطیلات حاصل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں نئے اوقاتِ کار سے مستثنیٰ ہوں گی تاہم محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے منسلک دفاتر ہفتے میں 6 دن کام کریں گے۔
ان دفاتر میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو اوقاتِ کار صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک، جبکہ جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
حکام کے مطابق سردیوں کے نئے اوقاتِ کار کا مقصد موسمِ سرما کے دوران سرکاری امور کی انجام دہی کو آسان بنانا ہے۔
