پاک آئی ڈی ایپ پر فیس کا آپشن نہ آئے تو کیا کریں؟ نادرا نے آسان حل بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ پر فیس جمع کرانے کا آپشن ظاہر نہ ہونے پر شہریوں کو آسان حل بتا دیا۔
قومی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تیاری کے لیے قائم نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم وضاحتی رہنمائی جاری کر دی گئی ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اگر موبائل ایپ میں آپ کی درخواست کا اسٹیٹس “Ready for Approval” ظاہر ہو رہا ہو اور فیس جمع کرانے کا آپشن نظر نہ آ رہا ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
فیس جمع کرانے کا آپشن درخواست کی ابتدائی منظوری کے بعد ہی ظاہر ہوتا ہے اور اس عمل اور فیس کے آپشن کے ظاہر ہونے میں عام طور پر زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

48 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے پر کیا کریں؟
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اگر 48 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جائے اور فیس ادائیگی کا آپشن ظاہر نہ ہو تو شہری ذرائع سے رابطہ کر کے تاخیر کی وجہ معلوم کر سکتے ہیں:
نادرا ہیلپ لائن (پی ٹی سی ایل): 100-786-111-051 موبائل فون ہیلپ لائن: 1777 پر کال کریں قریبی نادرا دفتر: یا اپنے قریب ترین نادرا سینٹر/دفتر کا دورہ کریں۔

WhatsApp
Get Alert