پی ٹی آئی کو یرغمال بنانے والے بےنام لوگو عمران خان کی رہائی سوٹ نہیں کرتی، فواد چودھری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو یرغمال بنانے والے بےنام لوگو عمران خان کی رہائی سوٹ نہیں کرتی، اس وقت قوم پرست اور پاکستان مخالف لوگ تحریک انصاف کے مامے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف ایسے بے نام لوگ یرغمال بنا چکے ہیں جو اس لئے عمران خان کی رہائ نہیں چاہتے گے کہ ان کا باہر آنا ان کو قطعی سوٹ نہیں کرتا، اس وقت قوم پرست، پاکستان مخالف، سیاسی نابالغ اور بیکار لوگ تحریک انصاف کے مامے بنے ہوئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ واحد طریقہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی معاملات اپنے ہاتھ میں لے اور پارٹی کو تنظیمی ڈسپلن دے، اتنی بڑی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں کی سزا نہیں دی جانی چاہئے۔
مزید برآں چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کی تردید کردی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان سے ٹیلیفون پر کوئی گفتگو ہوئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو، کسی بھی اقدام کےخلاف جواب دینے کے لیے پی ٹی آئی نے صف بندی کر رکھی ہے، لانگ مارچ سے قبل کبھی نہیں کہا کے پی حکومت دہشت گردی کےخلاف اقدامات نہیں کر رہی. پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی ہے تو اس کے خلاف ایکشن کریں، دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے لیے پالیسی ضرور ہونی چاہیے، تاکہ عوام ساتھ ہوں۔

WhatsApp
Get Alert