چھتر میں دو قبائل کے درمیان خونی تصادم، اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، بچے اور خاتون سمیت 4 زخمی

کہیری اور گولہ قبیلے کے درمیان ایک دوسرے کے گھروں پر فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، مزید جانی نقصان کا شدید خدشہ


ڈیرہ مراد جمالی ( ڈیلی قدرت کوئٹہ ) چھتر کورار میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم شدید فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ کمسن بچے اور خاتون سمیت 4افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چھتر پولیس تھانہ فلیجی کی حدود کورار اور طاہر کوٹ کے درمیانے علاقے میں دو قبائل کہیری اور گولہ کے درمیان مسلح تصادم شدید فائرنگ سے دو افراد اللہ وسایا ولد نصیر احمد گولہ اور ذاکر حسین ولد دولت خان گولہ موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک کمسن بچہ ایک خاتون راہگیر سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دونوں قبائل ایک دوسرے کے گھروں پر فائرنگ کر رہے ہیں جس سے مذید جانی نقصان ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے واقعے کی اطلاع پر چھتر اور فلیجی موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک و زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے

WhatsApp
Get Alert