مسٹر فیسو رشتہ ازدواج میں منسلک، مدینہ منورہ میں نکاح، دلہن کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی کنٹینٹ کریایٹر اور سوشل میڈیا اسٹار مسٹر فیصل شیخ، جو “مسٹر فیسو” کے نام سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، نے ہفتے کے روز مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ انہوں نے مدینہ منورہ میں شادی کر لی ہے۔
فیسو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے سورہ النبأ کی آیت نمبر 8 کا حوالہ دیا’ اور ہم نے تمہیں جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا‘۔
انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مدینہ منورہ جیسے بابرکت شہر میں پورے خاندان کی موجودگی میں نکاح کرنا ان کے لیے ایک خواب کے حقیقت بن جانے جیسا اور ناقابلِ بیان نعمت ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے رشتے میں ڈھیر سارا پیار اور برکت عطا کرنے کی دعا کریں۔ شادی کی ان تصویروں میں فیسو کا دلکش انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، تاہم ان کی اہلیہ کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اداکارہ عائشہ خان اور رئیلٹی شو کی فاتح شریا کالرا سمیت کئی نامور ستاروں نے تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
مسٹر فیسو کون ہیں؟
فیصل شیخ عرف مسٹر فیسو نے ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور لاک ڈاؤن کے دوران ان کے فالوورز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے بطور ڈیجیٹل کری ایٹر خوب نام کمانا شروع کیا اور اس وقت انسٹاگرام پر ان کے کروڑوں فالوورز ہیں۔
اس کامیابی کے بعد وہ بھارت کے کئی بڑے رئیلٹی شوز جیسے “خطروں کے کھلاڑی” اور “جھلک دکھلا جا 10” میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
