عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا حقائق اور اعداد وشمار کے ساتھ سخت ردعمل
کےپی پولیس کا مجموعی بجٹ 191.4 ارب روپے، ہتھیاروں کی خریداری کا بجٹ 14.52 ارب روپے، ٹی ڈی پیز کے 54 ارب روپے وفاق کے ذمے ہیں، وفاقی وزراء الزامات کی بجائے ان اعداد وشمار کا جواب دیں۔ شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کا مجموعی بجٹ 191.4 ارب روپے اور ہتھیاروں کی خریداری کا بجٹ 14.52 ارب روپے ہے۔ شیخ وقاص اکرم کے ایکس کے مطابق عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی نے حقائق اور اعداد وشمار کے ساتھ سخت ردعمل دیا ہے۔
جس کے تحت خیبرپختونخوا میں پولیس کا مجموعی بجٹ 191.4 ارب روپے، صوبائی بجٹ کا 8.8 فیصد پولیس کے لیے مختص، جبکہ پولیس اہلکاروں کی تعداد تقریباً 140,000 ہے۔ پولیس کے ہتھیاروں کی خریداری کا بجٹ 3.4 ارب سے بڑھا کر 14.52 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔کے حکومت واحد صوبائی حکومت جو پولیس کے شہدا کے ساتھ فوج کے شہدا کے لواحقین کی مالی معاونت کر رہی ہے۔
شہدا کے خاندانوں کی معاونت کے لیے 1,833,000,000 روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، جبکہ ٹی ڈی پیز کے 54 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔
2026-27 میں ٹی ڈی پیز کے لیے مزید 17 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ سخت ردعمل۔
خیبرپختونخوا میں پولیس کا مجموعی بجٹ 191.4 ارب روپے، صوبائی بجٹ کا 8.8 فیصد پولیس کے لیے مختص، جبکہ پولیس اہلکاروں کی تعداد تقریباً 140,000 ہے۔ پولیس کے ہتھیاروں کی خریداری کا بجٹ 3.4 ارب سے بڑھا کر 14.52 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔کے حکومت واحد صوبائی حکومت جو پولیس کے شہدا کے ساتھ فوج کے شہدا کے لواحقین کی مالی معاونت کر رہی ہے۔۔شہدا کے خاندانوں کی معاونت کے لیے 1,833,000,000 روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، جبکہ ٹی ڈی پیز کے 54 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ 2026-27 میں ٹی ڈی پیز کے لیے مزید 17 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی خیبرپختونخوا پر الزامات لگانے کے بجائے ان اعداد و شمار کا جواب دیں۔— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) October 10, 2026
عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی خیبرپختونخوا پر الزامات لگانے کے بجائے ان اعداد و شمار کا جواب دیں۔ یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے خیبرپختونخوا سے پارٹی رہنماؤں اختیار ولی خان اور ایم پی اے جلال خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ گزشتہ ساڑھے تیرہ سال میں خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت، تعلیم اور امن سے محروم رکھا گیا۔
خیبرپختونخوا سے پارٹی رہنماؤں اختیار ولی خان صاحب اور ایم پی اے جلال خان کے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ گزشتہ ساڑھے تیرہ سال میں خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت، تعلیم اور امن سے محروم رکھا گیا۔ سہیل آفریدی کی توجہ گورننس کے بجائے انتشار اور دہشتگردی کے فروغ پر ہے ، جبکہ دوسری جانب وزیراعظم @CMShehbaz مسلسل نگرانی سے آئی ٹی پارک جیسے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ عوام کو نعروں نہیں، عملی کارکردگی کی ضرورت ہے۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 10, 2026
سہیل آفریدی کی توجہ گورننس کے بجائے انتشار اور دہشتگردی کے فروغ پر ہے، جبکہ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف مسلسل نگرانی سے آئی ٹی پارک جیسے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ عوام کو نعروں نہیں، عملی کارکردگی کی ضرورت ہے۔
