سہیل آفریدی کہتا کہ ہمارے بعد کی نسلیں قومی ترانے کیلئے کھڑی نہیں ہوں گی اور پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گی، خواجہ آصف
یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو خود کو ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے، ایسی آزادی صرف پاکستان میں ہے جہاں آپ نفرت پھیلانے کا کام کرسکتے ہیں، اسی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ انکی ملی بھگت ہے۔ وزیردفاع کا ٹویٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کہتا کہ ہمارے بعد کی نسلیں قومی ترانے کیلئے کھڑی نہیں ہوں گی اور پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گی، ایسی آزادی صرف پاکستان میں ہے جہاں آپ نفرت پھیلانے کا کام کرسکتے ہیں، اسی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ انکی ملی بھگت ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بعد کی نسلین قومی ترانے کیلئے کھڑی نہیں ہوں گی، ہمارے بعد کی نسلیں پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گی سہیل آفریدی۔
یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو خود کو ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے اور ایسی آزادی بھی صرف پاکستان میں ہے جہاں ٹھہر کر آپ پاکستان کو توڑنے اور نفرت پھیلانے کا کام کر سکتے ہیں۔
اس لانگ مارچ میں یا اس سے پہلے کسی موقع پر سہیل آفریدی نے دہشتگردوں کی مذمت کی جو آئے روز پاکستانیوں کو مار رہے، جو آئے روز مسجدوں، بازاروں، حجروں، چیک پوسٹوں پر دھماکے کر رہے۔
ہمارے بعد کی نسلین قومی ترانے کیلئے کھڑی نہیں ہوں گی، ہمارے بعد کی نسلیں پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گی سہیل آفریدی۔
یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو خود کو ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے اور ایسی آزادی بھی صرف پاکستان میں ہے جہاں ٹھہر کر آپ پاکستان کو توڑنے اور نفرت پھیلانے کا کام کر سکتے ہیں۔
اس لانگ مارچ میں یا اس سے پہلے کسی موقع پر سہیل آفریدی نے دہشتگردوں کی مذمت کی جو آئے روز پاکستانیوں کو مار رہے، جو آئے روز مسجدوں، بازاروں، حجروں، چیک پوسٹوں پر دھماکے کر رہے۔
جب سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنا ہے کیا اس نے کبھی دہشتگردوں کی مذمت کی؟ کیا اس نے کبھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کی؟ کیا یہ کبھی سیکیورٹی فورسز کے جنازوں میں گیا؟
لیکن یہ پاکستان ہے جہاں آپ ٹھہر کر پاکستان کو گالی بھی دے سکتے، پاکستان کو توڑنے کی بات بھی کر سکتے، پاکستان کے جھنڈے کی تذلیل بھی کر سکتے کیونکہ یہاں سب کو لامتناہی شتر بے مہار نام نہاد آزادی حاصل ہے۔
13 سال سے KP میں انکی حکومت ھے۔ چار سال وفاق میں یہ حکمران رھے۔ یہ اسی پاکستان کی نوازشیں ھیں جس کو یہ گالی دے رھے ھیں ۔ اسی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ انکی ملی بھگت ھے۔ انکی وفاداری اقتدار اور صوبے اور وفاق کے وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ ھے۔ یہ لوٹ مار اور اقتدار کے لئے وطن کی مٹی جس کو شہیدوں کے لہو نے سینچا ھے اس سے غداری کرنے کو ھر وقت تیار ھیں۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 10, 2026
جب سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنا ہے کیا اس نے کبھی دہشتگردوں کی مذمت کی؟ کیا اس نے کبھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کی؟ کیا یہ کبھی سیکیورٹی فورسز کے جنازوں میں گیا؟
لیکن یہ پاکستان ہے جہاں آپ ٹھہر کر پاکستان کو گالی بھی دے سکتے، پاکستان کو توڑنے کی بات بھی کر سکتے، پاکستان کے جھنڈے کی تذلیل بھی کر سکتے کیونکہ یہاں سب کو لامتناہی شتر بے مہار نام نہاد آزادی حاصل ہے۔
13 سال سے کےپی میں ان کی حکومت ھے۔ چار سال وفاق میں یہ حکمران رہے۔ یہ اسی پاکستان کی نوازشیں ہیں جس کو یہ گالی دے رہے ہیں ۔ اسی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ انکی ملی بھگت ہے۔ ان کی وفاداری اقتدار اور صوبے اور وفاق کے وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ ہے۔ یہ لوٹ مار اور اقتدار کے لئے وطن کی مٹی جس کو شہیدوں کے لہو نے سینچا ہے اس سے غداری کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔