ب فارم گم ہوگیا، اب نیا کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ب فارم گم جانے کی صورت میں اسے دوبارہ حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر بچے کا ب فارم گم ہوگیا ہے تو نیا بنوانے کیلیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ نارمل کیٹیگری میں اس کی فیس صرف 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو کیٹیگری میں 500 روپے ہے۔
پہلی بار ب فارم بنوانے کا طریقہ
بچے کا ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا سی آر سی) نادرا کے قریبی سینٹر جا کر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بنوایا جا سکتا ہے۔
اس کیلیے پیدائش کا سرٹیفکیٹ، والدین کے شناختی کارڈز،اور فارم کی فیس (تقریباً 50 روپے) درکار ہوتی ہے۔ 10 سال سے کم عمر بچوں کیلیے تصویر اور 10 سے 18 سال کیلیے بائیو میٹرک (فنگر پرنٹس/آنکھیں) لازمی ہیں۔
والدین کو ایک سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا ب فارم حاصل کرنے کیلیے نادرا کے دفاتر میں جانا پڑتا ہے۔
