رونالڈو کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، فتح کے بعد سبز مفلر گلے میں ڈال لیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کے کلب نیفتچی فرغانہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔
میچ کے بعد النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سبز سعودی مفلر گلے میں ڈال کر سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کیا جسے مقامی شائقین اور میڈیا کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
ریاض میں سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔
Some love is spoken. Some is simply shown 🇸🇦💚 https://t.co/dksRpjewug
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) October 12, 2026
41 سالہ پرتگالی اسٹار رونالڈو نے میچ کے دوران اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا جو ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا 981 واں گول تھا۔
مقابلے کے پہلے ہاف میں اینجیلو گیبریل اور رونالڈو نے النصر کے لیے گول کیے جبکہ حریف ٹیم کے انور جان گوفوروف نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال کر النصر کی برتری مزید مستحکم کر دی۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق میچ کے اختتام پر رونالڈو کے سعودی مفلر پہننے کو خطے میں حالیہ سیکیورٹی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ ان کی وابستگی اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
