حکومت صرف دکھاوےکیلئے مذاکرات کر رہی تھی، انہوں نے فضل الرحمان سے بھی غلط بیانی کی: اسد قیصر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف دکھاوے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو بھی دھوکا دیا اور اُن سے غلط بیانی کی، مولانافضل الرحمان پُرامید تھے اور سمجھ رہے تھے کہ بات بن جائےگی۔ اسد قیصر نے بات چیت سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا خیرمقدم کیا۔
