سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی اپیل غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔ پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ سال 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اقبال ہاشمی نےعدالت سے کہا کہ پریز مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ پرویز مشرف کی دوسری اپیل پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے جو آج مقرر نہیں ہے جس پر سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی دوسری اپیل لارجر بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
وکیل پرویز مشرف نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر ملک سے باہر ہیں ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ دونوں اپیلیں ایک ساتھ ہی مقرر کی جائیں۔نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آج والا کیس خارج ہو چکا ہے۔ دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ کراچی اور پشاور ہائیکورٹس نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انھیں نااہل قرار دیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago