کیا دہشتگردی کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جڑ سے اکھاڑنے کا پلان ہے؟ عاصمہ شیرازی کا سوال
پی ٹی آئی کی پوری پارٹی دہشت گردوں کے ساتھ نہیں ہے، بہت لیڈرز کی قربانیاں بھی ہیں، مگر پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنے والا کچھ عنصر اس میں ملوث تھا، فیصل واوڈا کا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پوری پارٹی دہشت گردوں کے ساتھ نہیں ہے، بہت لیڈرز کی قربانیاں بھی ہیں، مگر پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنے والا کچھ عنصر اس میں ملوث تھا۔ ہم نیوز کے اینکر عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ چار ماہ پہلے کہا تھا گورنر راج، ایمرجنسی، سہیل آفریدی نااہل اور کالعدم، 80 فیصد باتیں ٹھیک ثابت ہوگئی ہیں، ابھی کالعدم کی باری ہے۔
دوسرے صوبوں میں بھی دودھ کی نہریں نہں بہہ رہیں، لیکن خیبرپختونخواہ کا کیوں ایشو بنا؟ کہ آپ جب دہشتگردی کے حوالے سے مخالفت میں آکر کھڑے ہوئے، بلوچستان کا معاملہ اس لئے مختلف ہے کہ کم از کم بلوچستان حکومت دہشت گردی کے خلاف ساتھ کھڑی ہے مگر خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے نکل کر ملک کو نقصان پہنچا رہی تھی۔
ساڑھے 7ہزار آدمی شہید ہوگیا، جن میں پولیس فوجی اور عام شہری شامل ہیں۔
13سال کے مینڈیٹ کے بعد یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ باقی صوبوں میں فارم 47 ہے اور آپ کا ٹھیک ہے، فارم 47 آپ کا بھی ہے چاہے تھوڑا ہے۔ جو ہوا ہے وہ آئین کے مطابق ہوا ہے۔ گورنر راج کے چھ ماہ وہ اہم ہیں، دیکھنا ہے خیبر پختونخوا میں ڈیلیوری ہے کیا۔ ہمیں کام سے مقصد ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا قابل آدمی ہے اس لیے ان سے پرفارمینس کی توقع ہے۔ اب جب گورنر راج لگا تو ہم سب کو آئین قانون کی باتیں کررہے تھے اس کے اندر سے ہی راستہ نکالا گیا۔
180دن ایسے دن ہیں جس میں کارکردگی ہی دکھانی ہے، 180 دن کے 280 دن بھی ہوسکتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے ایک سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی پوری جماعت دہشتگردوں کے ساتھ نہیں ، بہت سارے لیڈرز نے قربانیاں دیں، لیکن کچھ کنٹرول کرنے والا عنصر اس میں ملوث تھا۔
عاصمہ شیرازی نے سوال کیا کہ رانا ثناء اللہ کے مطابق آپ کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اچھے آدمی ہیں مگر ان کا سسٹم پرانا ہو گیا ہے، اسے ری بوٹ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
