سعودی اتحادی افواج کا ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں حوثی ٹھکانوں پر مئوثر آپریشن


ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی اتحادی افواج نے ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں حوثیوں کیخلاف زبردست آپریشن کرتے ہوئے کئی علاقوں میں لانچ پلیٹ فارمز تباہ کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اتحادی افواج میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے ہم متحد ہیں، حوثیوں کی جانب سے حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں گھناؤنا فعل ہے۔
ترجمان اتحادی افواج نے کہا کہ ہم نے ہوائی اڈوں پر حملوں کے جواب میں مئوثر آپریشن کیا ہے۔ ہوائی اڈوں کو نشانہ بناناہزاروں عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ہم نے کئی علاقوں میں حوثیوں کے لانچ پلیٹ فارمز تباہ کردیئے، ہم پہاڑوں میں موجود حوثیوں کے گوداموں پر کارروائیاں کیں، حوثیوں نے صنعا، صعدہ ، امران کی پہاڑیوں میں گودام تعمیر کئے۔
ترجمان اتحادی افواج نے کہا کہ حوثیوں نے علاقائی فریقین کی مدد سے جدید ٹیکنالوجیز حاصل کیں۔ تصدیق ہوئی ہے کہ حوثی اپنے حملوں میں شہری اثاثوں کا استعمال کرتے ہیں۔
دوسری جانب سعودیہ کی قیادت میں عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے علاقے مدینہ کی جانب داغے جانے والے کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ نجران اور جازان میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خطرہ گزرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یمن میں متحرک سعودی عرب کی زیرِ قیادت عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ کے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے فضا میں بھیجے گئے ایک کروز میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی سے انٹرسیپٹ کرکے رستے میں ہی تباہ کر دیا، دشمن کی جانب سے داغے گئے اس میزائل کو شہری آبادی کو نقصان پہنچائے بغیر تباہ کر دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert