ترکیہ کے 4 صوبوں میں موسلا دھار بارش, 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا , 3 افراد جاں بحق، 3 ہزار کو ریسکیو کر لیا گیا

استنبول (قدرت روزنامہ )ترکیہ کے 4 صوبوں میں موسلا دھار بارش, 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا , 3 افراد جاں بحق، 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے 4 صوبوں میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتِ حال ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں شدید بارش کا 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پانی عمارتوں، دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔استنبول کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا، درخت گر گئے، مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ پھنس گئے۔

’’جنگ ‘‘کے مطابق میڈیا کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث استنبول، کوجیلہ، ساکریا اور یالووا میں سکول آج بھی بند رہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مختلف علاقوں میں ہفتے کے آخر تک مزید شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert