‘اب تک 70 رشتے آچکے ہیں’، اسرا عائشہ کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زندگی میں اب تک تقریباً 60 سے 70 شادی کے رشتوں کی پیشکش ہو چکی ہے۔ ان میں رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے آنے والی پیشکشوں کے علاوہ شادی شدہ مردوں کی طرف سے ملنے والے پیغامات بھی شامل تھے۔

اسرا عائشہ نے یہ انکشاف ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے مختلف اور دلچسپ قصے بھی شیئر کیے۔

عذرا عائشہ کا کہنا تھا کہ ان کی دادی کی دلی خواہش تھی کہ وہ ان کی شادی اپنے پہلے کزن سے کر دیں اور دادی اسی ارمان کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ دادی اکثر ان کے چچا کے بیٹے کا رشتہ لے کر گھر آیا کرتی تھیں۔

عذرا کا کہنا ہے کہ وہ دادی سے کہتی تھیں کہ آپ ہمارے گھر مہمان بن کر جب چاہیں آئیں، لیکن شادی کی بات نہ کریں۔

اسرا عائشہ نے بتایا کہ انہیں ایک سیاست دان کی جانب سے بھی شادی کی پیشکش ہوئی تھی، جس نے انہیں دولت اور آسائشوں کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے ہاں کرنے پر انہیں گاڑیاں، کریڈٹ کارڈز، ایندھن اور سفر سمیت ہر سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

تاہم، اسرا کے مطابق، وہ شخص پہلے سے شادی شدہ تھا، اس لیے وہ اس پیشکش کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔

ماڈل کا کہنا ہے کہ انہیں شادی شدہ مردوں کی طرف سے بھی کثیر تعداد میں رشتے آئے ہیں۔ انہیں امریکا میں رہنے والے ایک شادی شدہ شخص کی جانب سے بھی رشتے کی پیشکش ہوئی تھی۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے اسے دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے عذرا کا ماننا ہے کہ اگرچہ پہلی بیوی مجبوری میں اجازت دے بھی دے، لیکن وہ اندر سے کبھی خوش نہیں ہو سکتی۔

اسرا نے اس بارے میں اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے کے گھر اور خوشی کو نقصان پہنچا کر اپنی زندگی نہیں بسانا چاہتیں۔ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو خواتین کی عزت کرے اور ان کے ساتھ وفادار ہو۔

WhatsApp
Get Alert