دنیا بھر میں وقت کا نظام بدلنے کا فیصلہ، ووٹنگ کے ذریعے لیپ سیکنڈ ختم کرنے کی منظوری


پیرس (قدرت روزنامہ) جنرل کانفرنس آن ویٹس اینڈ میژرز نے دنیا بھر میں وقت کا نظام بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ووٹنگ کے ذریعے لیپ سیکنڈ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت موجودہ نظام میں ایٹمی گھڑیوں کی مدد سے عالمی معیاری وقت کو انتہائی درست رکھنا پڑتا ہے، وقت کا نیا نظام 20 مئی 2027 سے نافذ العمل ہوگا۔
ملکی غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل کانفرنس آن ویٹس اینڈ میژرز نے دنیا بھر میں وقت کا نظام بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ووٹنگ کے ذریعے لیپ سیکنڈ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 50 سالہ پرانی وقت کی روایت لیپ سیکنڈ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد دنیا میں نیا نظام 20 مئی 2027 سے نافذ العمل ہوجائے گا۔
لیپ سیکنڈ کو دنیا بھر میں وقت کے نظام کو زمین کی گردش کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اب اس کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جنرل کانفرنس آن ویٹس اینڈ میژرز نے ووٹنگ کے ذریعے لیپ سیکنڈ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ موجودہ نظام میں ایٹمی گھڑیوں کی مدد سے عالمی معیاری وقت کو انتہائی درست رکھنا پڑتا ہے، جبکہ زمین کی گردش کی رفتار میں بھی معمولی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔
اس نظام کے درمیان فرق کم کرنے کیلئے 1972 سے اب تک 27 مرتبہ اضافی سیکنڈ شامل کیے جاچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وقت کے نظام میں اچانک تبدیلی نے جدید کمپیوٹر سسٹمز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے مسائل پیدا کیے، سال 2012، 2015 اور 2016 میں لیپ سیکنڈ شامل کیے جانے کے دوران بعض نظام متاثر ہوئے۔
جبکہ 2012 میں ریڈٹ، لنکڈ اِن اور موزیلا جیسے پلیٹ فارمز کو بھی تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
مستقبل میں منفی لیپ سیکنڈ شامل کرنے کی ضرورت بھی پیش آسکتی تھی، جس سے کمپیوٹر سسٹمز میں مزید خرابیاں پیدا ہونے کا خدشہ تھا، اسی لیے عالمی وقت کے نظام کو مستقبل میں اضافی سیکنڈ کی تبدیلیوں سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت عالمی معیاری وقت اور زمین کی گردش پر مبنی وقت کے درمیان فرق ایک گھنٹے تک محدود رکھا جائے گا، اس انتظام سے عالمی وقت کا نظام کئی صدیوں تک مستحکم رہ سکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق عام انسانوں کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن دنیا کا ڈیجیٹل اور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر خطرناک تکنیکی تعطل سے محفوظ ہو جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert