’تم کہاں ہو؟‘ پوچھنے اور لوکیشن بھیجنے کا طریقہ سمجھانے کی جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)آپ واٹس ایپ پر کسی دوست سے پوچھتے ہیں ’تم کہاں ہو؟‘ اور وہ جواب دیتا ہے ’لوکیشن کیسے بھیجوں؟‘ تو پھر آپ کو اسے سکھانا پڑتا ہے لیکن واٹس ایپ کا ایک نیا فیچر آپ کو اس جھنجھٹ سے بچا سکتا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.26.41.11 کے اے پی کے ٹیئر ڈاؤن میں’ریکویسٹ لوکیشن‘ یعنی لوکیشن کی درخواست کا آپشن دیکھا گیا ہے۔ ٹیم نے اس فیچر کو اپنے ایک ٹیسٹ ڈیوائس پر مینولی آن کیا۔ یہ فیچر ’سینڈ لوکیشن‘ پیج پر موجود ہے بالکل اسی جگہ جہاں آپ اپنی لائیو لوکیشن یا کرنٹ لوکیشن شیئر کرتے ہیں۔
اس پر کلک کرنے سے چیٹ میں ’لوکیسن ریکویسٹ‘ کے نام سے ایک کارڈ نمودار ہوگا۔
ایپل کے آئی میسج میں پہلے سے ہی اس طرح کا فیچر موجود ہے۔ آئی فون صارفین لوکیشن مینو کھول کر ’ریکویسٹ‘ پر کلک کر کے کسی سے لوکیشن مانگ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر بھی اس کی افادیت یہی ہے کہ آپ کو بار بار طریقہ سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی آپ کو ٹائپ شدہ ایڈریس ملے گا جبکہ آپ کو دراصل ’لائیو میپ پِن‘ چاہیے تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹیسٹ ون وے تھا کیونکہ دوسرے فون پر جہاں درخواست گئی وہاں صرف یہ میسج آیا کہ یہ فیچر سپورٹڈ نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھی تک کسی کو یہ معلوم نہیں کہ وصول کرنے والے کو کیا نظر آئے گا اور وہ اسے کیسے کنٹرول کرے گا۔
ایک خیال یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کارڈ پر ٹیپ کریں گے تو واٹس ایپ آپ کو اس اسکرین پر لے جائے گا جہاں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی ’لائیو لوکیشن‘ شیئر کرنا چاہتے ہیں یا ’کرنٹ لوکیشن‘تاہم یہ بات ابھی صرف اندازے کی بنیاد پر ہی کہی جاسکتی ہے۔
مزید دریافت کریں
