صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کی عمارتوں کے معائنے کی ہدایت، ضلعی انتظامیہ فوری رپورٹ پیش کرے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
عوامی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے مدارس کی عمارتوں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی

کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت، بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ایوان میں گفتگو
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کی عمارتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں،صوبے کے مدارس کامعاملہ بہت حساس ہے،قائدحزب اختلاف سے مل کرمدارس کی جانچ پڑتال کریں گے۔یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کیچ کے علاقے دشت گوران میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک گھر پر حملے میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں،وزیراعلی نے کہا کہ اب صوبے کے لوگوں کو پتہ چل رہا ہے کہ بلوچوں کولاحاصل جنگ میں دھکیلا جارہاہے، مسافروں اور نہتے لوگوں کو شہید کرنا کہاں کی روایات ہیں؟ وزیراعلی نے صوبے کے تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام کو تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کی عمارتوں کا جائزہ لینے اور جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ پشاوراسکول کی چھت گرنے کے و اقعہ پروزیراعلی خیبرپختونخواکیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے وہاں ایک پارٹی کئی سال برسراقتداررہی،انہوں نے اسکولز کا جائزہ کیوں نہیں لیا۔
