اماراتی ایئر لائن نے عارضی معطلی کے بعد امریکا کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا

دبئی(قدرت روزنامہ) 5جی ٹیکنالوجی کی وجہ سے امریکا کیلئے فلائیٹ آپریشن کی عارضی بندش ، ایمریٹس ائیرلائن نے عارضی معطلی کے بعد امریکا کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 جنوری 2022سے، ایمریٹس ایئر لائنز نے 5G نیٹ ورکس کے افتتاح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے9 امریکی شہروں کے لیے مسافر پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان شہروں میں بوسٹن، شکاگو، ڈیلاس فورٹ ورتھ، ہیوسٹن، میامی، نیوارک، اورلینڈو، سان فرانسسکو اور سیئٹل شامل تھے۔ تاہم اب ایمریٹس ایئرلائن نے عارضی معطل کے بعد مذکورہ تمام شہروں کیلئے فلائیٹ آپریشن دوبارہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اِس حوالے سے ایمریٹس آئیر لائن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے آگاہ کیا گیا۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہم نے 21جنوری سے امریکا کے لیے فلائیٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے، جسے رواں ہفتے کے آغاز میں بند کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے امریکا کے 9شہروں کیلئے فلائیٹ آپریشن معطلی عارضی کرتےوقت آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے امکان کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ گیا۔خیال رہے کہ امریکا میں مسافر جہاز اور کارگو کمپنیوں کے سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری کو ایک آنے والے تباہ کن بحران کا خدشہ ہے۔
یہ خدشہ ایک ایسے وقت میں ظاہر کیا گیا جب ’اے ٹی اینڈ ٹی‘ اور ’ویریزون‘ محض 36 گھنٹوں کے اندر نئی فائیو جی سروس شروع کرنے کے لیے تیار تھیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ایئرلائنز نے متنبہ کیا کہ بدھ کو شروع ہونے والی نئی ’سی بینڈ فائیو جی‘ سروس کئی بڑے طیاروں کو ناقابل استعمال بنا سکتی ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ہزاروں امریکیوں کو بیرون ملک پھنس جانے اور امریکی پروازوں کے لیے افراتفری کا سبب بن سکتی ہے۔
امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز، ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز اور دیگر ایئرلائنز کے سربراہان نے ایک خط میں لکھا کہ جب تک ہمارے اہم مراکز کو پرواز کے لیے کلیئر نہیں کیا جاتا تب تک اکثر سفری اور مال بردار جہازوں کو گراؤنڈ کرنا پڑے گا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے خبردار کیا ہے کہ ’فائیو جی‘ سگنلز کی ممکنہ مداخلت ہوائی جہاز کے الٹی میٹرز جیسے حساس آلات کو متاثر کر سکتی ہے اور کم وزیبلٹی آپریشنز کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہے۔
ایئرلائنز اس بات پر غور کر رہی تھیں کہ بدھ کو امریکا پہنچنے والی کچھ بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کرنا شروع کیا جائے یا نہیں۔طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا کہنا ہے کہ مخصوص ہوائی اڈوں پر مجوزہ پابندیوں کے بعد، ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری سروس میں رکاوٹ کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago