گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لئے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا موسم آج خشک رہے گا ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، گلگت بلتستان اورکے پی کےمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ دوسری طرف موسم کی تبدیلی کے ساتھ لاہور کی فضابھی آلودہ ہونے لگی ہے،گزشتہ روز کی نسبت فضائی آلودگی کی شرح میں 22 پوائنٹس اضافہ ہواہے جس کے بعد شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 178 ریکارڈکی گئی۔
ملتان روڈ کی فضا سب سے زیادہ متاثرہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 249ریکارڈکیاگیا،کاہنہ نومیں245، برکی میں 203اورشاہدرہ میں آلودگی کی شرح 187ریکارڈ کی گئی،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے،تاہم لاہور میں 3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
