اپوزیشن کی اکثریت محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نہیں دیکھنا چاہتی: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے محمود خان اچکزئی کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہے، اپوزیشن کی اکثریت محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں دیکھنا چاہتی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ میں وضاحت دینی چاہیے، اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، بامقصد گفتگو کی خواہش ہو تو خوش آمدید کہیں گے، اپوزیشن جہاں بھی بات کرنا چاہے، ہم تیار ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، متاثرہ اضلاع سے آبادی کی نقل مکانی نہیں ہوگی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی آرہی ہے، متاثرہ اضلاع میں صوبائی حکومت کی عملداری قائم کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert