پی ٹی آئی رہنما نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دے دیا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ایک رہنما نے مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیا، سہیل آفریدی نے قیادت کو لانگ مارچ پلان سے لاعلم رکھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر شرکا نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار محمود خان اچکزئی کو قرار دیا، اجلاس میں ایک اہم رہنما نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ مردان سے سی ایم ہاؤس کیوں گئے؟ جس کے جواب میں ایک رہنما نے کہا کہ لوگ کم تھے، اس لیے وزیراعلیٰ نے مردان میں قیام نہیں کیا۔
