افواجِ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں، لازوال قربانیوں کی بدولت ہی ملک کا دفاع اور استحکام قائم ہے، ایڈووکیٹ تانیہ بازئی

بلوچستان میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی خدمات لائقِ فخر ہیں، عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں


ملک دشمن عناصر کا منفی پروپیگنڈا ناکام ہوگا، پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)سینیئر قانون دان ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں جن کی قربانیوں بہادری اور لازوال خدمات کی بدولت ملک کی سلامتی اور استحکام برقرار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع۔قومی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے بلوچستان سمیت ملک بھر میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں تاہم افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں بہادری اور مثر حکمتِ عملی کے سامنے ان کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی شہدا کی قربانیاں پاکستان کے امن استحکام اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، جبکہ دشمن عناصر کی جانب سے افواجِ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا عوام کے دلوں سے اپنی فوج کی محبت اور احترام ختم نہیں کر سکتا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے قومی اتحاد و یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و سماجی حلقوں، وکلا برادری اور عوام کو چاہیے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں افواجِ پاکستان ہماری قومی طاقت اور فخر ہیں پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

WhatsApp
Get Alert