حکومت فیل ہو چکی ہے زیادہ دیر تک یہ حکومت چلنے والی نہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے کال کے منتظر ہیں ، حافظ حمداللہ

دینی مدارس اسلام اور دفاع کے مضبوط قلعے ہیں، استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے


ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے آئین کی بالادستی اور سیاسی قوتوں کے درمیان سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں، لورالائی میں خطاب
لورالائی(ڈیلی قدرت کوئٹہ) جے یوآئی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حا فظ حمداللہ نے مرکزی جامع مسجد میں ختم نبوت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے قادیانی فرقہ اسلام سے فارغ ہیں ہم ہر چیز برداشت کرلینگے لیکن ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ہمارا 73 کا آئین اسلام کامحافظ ہے مسلمان قادیانی فرقے کے چالوں سے ہوشیار رہیں اور انکے مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محمود زولفقار علی بھٹو اور اس وقت کے دیگر اکابرین کے ممنون ہیں جن کی جدوجہد اور کاوشوں سے قادیانی غیر مسلم فرقہ قرار پایانہوں نے کہا کہ دینی مدارس ا سلام کے قلعے ہیں جوکہ اسلام کے دفاعی ادارے ہیں اسلام پر جہاں سے عالمی استعمار حملہ آور ہوگا یہ ادارے اسکا بھر پور مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے خلاف عالمی اور اندرونی طور پر بعض طاقتیں برسر پیکار ہیں لیکن جے یو آئی کے ہوتے ہوئے وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت ہر غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرتی ہے اور ہم مرکز کے جانب سے کے پی کے میں ایمرجنسی اور گورنر رولز کی مخالفت کرتے ہیں ملک ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہے سیاسی جماعتوں اور جعلی حکومت کو ایک میز پربیٹھنا چاہئے تاکہ مسائل کو سیاسی انداز میں کوئی حل نکالنا ہوگا ہم اسٹیلشمنٹ کی مداخلت سیاسی معاملات میں قبول نہیں کرینگے سیاست کرنا سیاسی رہنماوں کا کام ہے آئین پر عمل کرنا ہر ادارے اور سیاسی جماعتوں کی زمہ داری ہے اس سے ردگردانی سے ملک کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان اس وقت اسلام پر ہر طرف سے ہونے والے حملوں کا بھر پوع مقابلہ کررہے ہیں وہ ا ج پورے ملک اور عالمی سطح پر ایک قومی لیڈر ہیں جو کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ( ن)، پی پی پی ،اے این پی سمیت تمام جماعتوں نے تسلیم کر لیا ہے انکے بغیر نہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مل کر 8 فروری 2024کے جعلی الیکشن کے خلاف متحد ہوکر تحریک جلانے کی ضرورت ہے ہم نے اپنی تحریک الیکشن کے فوری بعد ہی شروع کر دی ہے موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کے زریعے وجود میں آئے ہیں جسکو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں حکومت فیل ہو چکی ہے زیادہ دیر تک یہ حکومت چلنے والی نہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے کال کے منتظر ہیں اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سیاسی طور پر بحران کا شکار رہے گااور بے روزگاری بد امنی عدم استحکام اور دہشت گردی کا شکار رہیگا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یو این سمیت ملک کے کچھ اداروں میں کلیدی عہدوں پر فائز افراد اور افیسران کو برطرف کیا جائے اس موقع پر قاری ممتاز مولونا رمضان ودیگر نے بھی خطاب کیا

WhatsApp
Get Alert