پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان بڑی کامیابیاں حاصل کی، اکانومی کی گروتھ 5.7 فیصد، زراعت،صنعتی،سویز گروتھ میں اضافہ ہوا۔
ورلڈ بینک، بلومبرک، اکانومسٹ رپورٹس میں پاکستانی ترقی کی پذیرائی کی گئی۔فیصل جاوید نے کہا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس ، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئےگی – کسان اور مزدور کی آمدنی کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا – تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے- جہاں آنے والے ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا-پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس سب کو پہنچائی جارہی ہے –

۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر اپنی حکومتی ٹیم کو مبارک باد دے دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کو 3 سالوں میں 5 اعشاریہ 37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں ، جس کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم کے مطابق ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس حوالے سے بلومبرگ نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے ، جو ملازمتوں کو بچانے اور جان بچانے کی نشاندہی کرتا ہے ، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

قبل ازیں نیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی کی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس وصولی جلد 8 ہزار ارب کو کراس کر جائیں گی، شروع میں جب 8 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا کہا تو مذاق اڑایا گیا، ابھی ہم نے 6 ہزار ارب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا، آج تاریخ کی ریکارڈ ایکسپورٹ، ترسیلات زر اورٹیکس وصولیاں ہیں۔

Recent Posts

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

14 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

26 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

43 mins ago

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں…

44 mins ago

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر…

49 mins ago

محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر…

52 mins ago